سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں کیس 24جون کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں کیس 24جون کو سماعت کیلئے مقرر،سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی اپیل پر سماعت کرےگا،جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین ،جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سادات خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بنچ کاحصہ ہیں،سماعت صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوگی۔