”بلا “واپس لینے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

لاہور: (کورٹ رپورٹر)بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کےلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس ،لاہور ہائیکورٹ نے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس جواد حسن اور جسٹس رسال حسین پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔