بیجنگ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)پروپیگنڈہ مسترد ،وزیراعظم شہبازشریف کادورہ بیجنگ اہم سنگ میل ،دونوں ممالک میں خوشحالی آئے گی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین سنگ میل اور کامیاب ہے جو دونوں ممالک میں خوشحالی لائے گا،شہبازشریف کے دورے نے بہت سی راہیں پیدا کیں،لوگوں کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی علامت ہے۔
دوسری جانب چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے،لیو جیان چاﺅ نائب وزیراعظم کےساتھ سی پیک پر سیاسی جماعتوں کے پاک چین مشترکہ مشاورتی میکنزم کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے،اعلیٰ سول وعسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
پروپیگنڈہ مسترد ،شہبازکادورہ بیجنگ اہم سنگ میل ، خوشحالی لائے گا،چین



















