لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 100روزہ کارکردگی سے 55فیصد شہری مطمئن،انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) نے سروے جاری کر دیا۔
سروے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے زائد عمرکے 2010 لوگوں سے رابطہ کیا گیا ،65 فیصد مرد اور 35 فیصد خواتین شامل رہیں، اکثریت یعنی 60 فیصد تعداد دیہی آبادی ،40 فیصد شہری آبادی پر مشتمل تھی،55 فیصد شہریوں نے 3 ماہ کی حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
35 فیصد افراد صوبائی حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن نظر آئے، حکومتی کارکردگی پر عدم اعتماد کرنے والوں کی شرح شہروں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں زیادہ رہی ،51 فیصد شہریوں کے مطابق حکومتی کارکردگی میں بہتری کی کوئی امید نہیں،10 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔
سروے میںمقبولیت کے سوال پر 60 فیصد نے کہا مریم نواز کی مقبولیت بڑھی ، 37 فیصد نے سوال کا ’ناں‘ میں جواب دیا،53 فیصد افراد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کو موثر قرار دیا ،34 فیصد نے غیر مو¿ثر اور 13 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی،44 فیصد نے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو سراہا ،11، 11 فیصد کی جانب سے موبائل کلینک اور سولر پروگرام کی تعریف کی گئی۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















