پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف دہشتگردی، ڈکیتی ،اقدام قتل کامقدمہ درج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں شعیب شاہین،عامر مغل،علی بخاری سمیت 80افراد کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج پر انسداد دہشتگردی ایکٹ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی دفعات پر مشتمل مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین نے اہلکار سے آنسو گیس گن چھینی،سب انسپکٹرتنویر کی وردی پھاڑ دی ،10افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔