غزہ،واشنگٹن،ٹورنٹو(مشرق نیوز) رفح میں مہاجر کیمپ پر اسرائیل کے ایک اور حملے میں 21 فلسطینی شہید ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق رفح کے علاقے میں اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 13 خواتین سمیت 21 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیلی جارحیت کے باعث بے گھر ہو کر کیمپوں پر رہنے والوں پر اسرائیل کا یہ دوسرا حملہ ہے،رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح علاقےالمساوی کو محفوظ قرار دیا تھا اور فلسطینیوں کو وہاں منتقل ہونے کو کہا تھا، رفح میں ہسپتال نہ ہونے کے باعث میتوں اور زخمیوں کو فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا،سی این این کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے رفح کی خیمہ بستی پر اسرائیل کے مہلک حملے میں استعمال ہونے والا گولہ بارود امریکی ساختہ تھا،سی این این کی رپورٹ کے مطابق خیمہ بستی کے داخلی راستے پر بم اور بارود کے نشانوں کی ویڈیو کا تجزیہ کرکے دھماکہ خیز ہتھیاروں کے 4 ماہرین نے بتایا یہ گولہ بارود دراصل امریکی ساختہ چھوٹے قطر کے GBU-39 بم (SDB) تھے،امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے رفح میں حملے کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کرنے کےلئے اسرائیلی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور واشنگٹن اسرائیلی تحقیقات کے نتائج پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،دوسری جانب وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جان کربی نے کہا واشنگٹن کا خیال ہے رفح پر اسرائیل کا کوئی بھی بڑا زمینی حملہ بلا جواز ہے،امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں ہونے والی اموات پر آنکھیں بند نہیں کر رہے ہیں لیکن وہ ایک کیمپ پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کے بعد اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ادھر کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے رفح میں جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا معصوم فلسطینیوں کا قتل کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔
دہشت گرد اسرائیل کی پناہ گزین کیمپ پر پھر بمباری،مزید فلسطینی شہید، رفح حملے میں امریکی بارود کااستعمال



















