غزہ میں دہشت اور مصائب کا سلسلہ ہرصورت بند ہونا چاہیے: انتونیو گوٹیرس

نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے رفح میں بے گھر افراد کی خیمہ بستی پر اسرائیلی فوج کی بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غزہ میں دہشت اور مصائب کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوٹیرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے وضاحت کی کہ اسرائیلی حکام کو ضرورتمندوں تک انسانی امداد کی فوری، محفوظ اور بلا روک ٹوک ترسیل کی اجازت کی سہولت فراہم کرنی چاہیے اور تمام کراسنگ کو کھولنا چاہیے۔