اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاہے حکومتی فسطائیت سے ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے،کسی بھی صورت نئے ٹیکسز قبول نہیں ،بجٹ میں بھرپور مقابلہ کریں گے۔
اپنے بیان میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا تجاوزات کے نام پر جھوٹ بولا گیا، حکومتی وزراءکی لب کشائی کھلا تضاد ہے،تمام کیسز آپ کے گلے پڑیں گے،حکومت خود ملک کو عدم استحکام کی طرف لےکر جارہی ہے،بانی پی ٹی آئی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا لیڈر بن چکا ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت پورے ملک میں جلسوں کا شیڈول دیں گے۔
حکومتی فسطائیت سے ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے:اسد قیصر



















