آئیں !صوبے کامقدمہ لڑیں،کنڈی نے گنڈا پور کو پھر گورنر ہاﺅس آنے کی دعوت دےدی

مالاکنڈ:(مشرق نیوز)آئیں !صوبے کامقدمہ لڑیں،فیصل کریم کنڈی نے گنڈا پور کو پھر گورنر ہاﺅس آنے کی دعوت دےدی۔

مالاکنڈ درگئی میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پھر گورنر ہاوس آنے کی دعوت دیتا ہوں، وفاق سے خیبرپختونخوا کے حقوق لے کر رہیں گے، عوام کےلئے صوبائی حکومت کےساتھ چلنے کو تیارہوں،وفاق ،صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا اگر گنڈا پور عار محسوس کرتے ہیں تو میں وزیراعلیٰ ہاو¿س جانے کو تیار ہوں، صوبے کا مقدمہ متعلقہ فورم پر لڑنا چاہتے ہیں، تمام جماعتوںکو دعوت دیتا ہوں آئیں اور صوبے کا مقدمہ لڑیں، گورنر ہاوس ہر سیاسی پارٹی کا گھر ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے اب وقت کارکردگی کا ہے، صوبے کے حقوق کےلئے وزیراعلیٰ کےساتھ ہر وقت ملنے کو تیار ہوں، گورنر راج نہیں لگائیں گے، پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، وزیراعلیٰ قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،وفاق کو مشورہ ہے بجلی کی تینوں کمپنیاں صوبے کے حوالے کرے، صوبائی حکومت نفع و نقصان کی ذمہ دار ہو گی، بجلی کے سوئچ پر قبضے کی نوبت نہیں آئے گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہامیں الف با تا پر یقین رکھتا ہوں، الف کے معنی آئین، با کا معنی بجلی اور تا کا معنی مالاکنڈ ہے،صوبائی حکومت سے کہتا ہوں آئیں ملکر عوام کا مقدمہ وفاق سے لڑیں، وقت جذبات نہیں ذمہ داری کا ہے، کتے کے بھونکنے سے قافلے رکتے نہیں، صوبے کے حقوق کےلئے تمام سیاسی قائدین سے ملوں گا، مالاکنڈ میں ٹیکس کے مسئلے پر وفاق سے بات کریں گے، وفاق سے خیبرپختونخواکے حقوق لےکررہیں گے۔