پشاور ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وفاق کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے 15دن میں مسئلہ حل نہ کیا گیاتو پھر میں خود بجلی کا بٹن آن آف کروں گا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ظلم کرنے کےساتھ الزام بھی لگائے جا رہے ہیں، عوام نے جبر، ظلم، پارٹی نشان چھیننے کے باوجود اکثریت دی، دھاندلا ہوا ،حلقے کھلیں گے تو سب سامنے آجائےگا،پی ٹی آئی پر جب ظلم ہوا تب کسی کو جمہوریت یاد نہیں آئی؟ پورا پاکستان جانتا ہے پی ٹی آئی مظلوم ہے، وفاق کی جانب سے 300 ارب کم دیئے گئے، حق نہیں دیاجارہا۔
وزیراعلیٰ نے کہاوفاق کا رویہ ناقابل برداشت ہے، اب خاموش نہیں رہیں گے، اسمبلی سے پیغام دے رہا ہوں مجبور نہ کریں، اپنے صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، کوئی سمجھتا ہے چپ ہو جائیں گے تو ایسا نہیں ہو گا،ہمیشہ کہتا ہوں ہماری ہسٹری کو دیکھو، ایسے نہیں تو ایسے ہی سہی فارمولے کی طرف نہ لے کر جاو¿، درخواست کی بھی حد ہوتی ہے، رواںسال کے 50 ارب روپے 2مہینے میں چاہئیں۔
گنڈا پور نے کہافاٹا کے لوگوں نے آپریشن کی وجہ سے اپنے گھر چھوڑے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ایک روپیہ نہیں دیا گیا، لوگوں کو بیوقوف بنانے کا وقت گزر چکا ،فوج، پولیس قربانیاں دے رہی ہے،آئین بھی آپ توڑتے ہیں اورجمہوریت کے لیکچر بھی آپ دیتے ہیں، میرے صوبے کے لوگوں کو چور نہیں کہنا، چور کا لفظ برداشت نہیں کروں گا، لوگوں کو پتہ ہے بیرون ملک کس کس نے جائیدادیں خریدیں، واپڈا کا آفس میرے صوبے کے اندر ہے میں ٹیک اوور بھی کر سکتا ہوں، اگر عوام کا حق مانگنا غیرذمہ داری ہے تو غیرذمہ دار ہی ٹھیک ہوں،وفاق خام خیالی نکال دے، اٹھارویں ترمیم بنی ہے تو 19 ویں ترمیم کےلئے مجبور نہ کرو، 19 ویں ترمیم بھی بن سکتی ہے، مجھ سے بات کیے بغیر کسی کا باپ بھی میرے صوبے پر ٹیکس نہیں لگا سکتا،بات وارہ کھائے گی تو ٹھیک ورنہ غیرذمہ دار ہی سہی۔
دوسری جانب عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں 9سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دےدیا ۔
دئیے گئے 9سوالوں میں پوچھا گیا ہے آپ نے دوران سماعت پراسیکیوشن کے پیش کیے گئے شواہد،دلائل کوسنا ،سمجھا؟، 30 اکتوبر 2016کو آپ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی اجتماع میں شرکت کی، کیا کہیں گے؟ ، آپ کالے رنگ کی گاڑی سے نکلے، جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ گئے، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی، کیا کہیں گے؟۔
آپ کی گاڑی کی پچھلی نشست پربلٹ پروف جیکٹ پہنے بیٹھے گارڈ کی تحویل سے بغیر لائسنس بندوق برآمد ہوئی،کیا کہیں گے؟، گاڑی سے غیرقانونی اسلحہ اور شراب کی ایک بوتل برآمد ہوئی،کیا کہیں گے؟، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیمیکل جائزے سے ثابت ہوابوتل میں شراب تھی، کیا کہیں گے؟ ،آپ کےخلاف مقدمہ کیوں درج ہوا اور پراسیکیوشن کے گواہوں نے آپ کےخلاف کیوں گواہی دی؟،کیا آپ اپنے دفاع میں بطور گواہ دفعہ 340 کے تحت بیان دینا چاہتے ہیں؟،کیا آپ اپنے دفاع میں کوئی شواہد پیش کرنا یا کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ ،عدالت نے علی امین گنڈا پورکو 20 مئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















