کرپشن ریفرنس،بشریٰ کایوٹرن،جج پر عدم اعتماد کے بعد فیصلہ واپس
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ کایوٹرن، 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران جج پر عدم اعتماد کرکے فیصلہ واپس لے لیا۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کے روبرو 190 ملین پاونڈ ریفرنس پرسماعت ہوئی ،بشریٰ غصے میں کمرہ عدالت کے اندر داخل ہوئیں،شوہر کے پاس جانے کی بجائے الگ بیٹھی رہیں،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے بھی نہ ملیں۔
بشریٰ نے روسٹرم پر آکر احتساب عدالت کے جج پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا15مئی کو اڈیالہ جیل میں سماعت تھی، کسی نے نہیں بتایا،عدالت کی جانب سے بتایا گیا 15 مئی کی سماعت تو ملتوی ہوئی تھی،بشریٰ نے کہا میں کیس میں قیدی نہیں ہوں، نا انصافی کی وجہ سے جیل میں ہوں۔
سماعت کے دوران عمران خان ابتدا سے آخر تک پریشان نظر آئے، کبھی وکلا، کبھی روسٹرم،کبھی بشریٰ اور کبھی بہنوں کے پاس جاتے رہے، وکلا ،بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے بشریٰ کو قائل کرنے کےلئے 3مرتبہ وقت مانگا، عدالت نے 3بار وقفہ کیا،طویل مشاورت کے بعد عدم اعتماد واپس لے لیا گیا،کیس میں کسی بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔



















