ایران سے معاہدے کرنےوالے ممکنہ خطرات سے آگاہ رہیں:امریکہ

واشنگٹن:(خواجہ فاروق) ایران سے تجارتی معاہدے کرنے والے ممکنہ خطرات سے آگاہ رہیں ،امریکہ نے پھر خبردار کردیا۔

محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا پاکستان ،امریکہ کا دہشت گردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ،دونوں ممالک در پیش خطرات کیخلاف صلاحیتوں میں اضافے پر یقین رکھتے ہیں، باہمی رابطوں میں مزید تیزی لائیں گے،پاکستان کیساتھ دہشت گرد گروہوں و مغربی سرحد پر تکنیکی تعاون پر گفتگو ہوئی،ویدانت پٹیل نے کہاایران پر بدستور امریکی پابندیاں عائد ہیں، ایران سے تجارتی معاہدہ کرنے والوں کوممکنہ خطرات سے آگاہ ہونا چاہیے۔

پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان سے پاک افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے پر سوال کیا گیا ،ویدانت پٹیل نے جواب دیتے ہوئے کہا ڈرون حملے کاپینٹاگون بتا سکتا ہے۔