اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی واپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے کہاہے سورس چیک کریں رقوم کیسے دبئی گئیں، پتہ لگ جائے گا جائیداد ڈکلیئرڈ ہیں یا نہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا بانی پی ٹی آئی جو کہتے درست ثابت ہوا،وزیر داخلہ یا جو امن و امان پر بڑے بڑے دعویٰ کر رہے ہیں وہ وہاں سرمایہ کاری کیوں کر رہے ہیں؟۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاپیسہ چھپانے او رمنی لانڈرنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں،غور کرنا چاہیے کیوں پاکستان سے باہر جا کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
سورس چیک کریں رقوم کیسے دبئی گئیں،منی لانڈرنگ کی تحقیقات ہونی چاہئیں:پی ٹی آئی



















