لاہور: (خبر نگار) حکومتی اتحادکو بڑا جھٹکا،سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں27اراکین کی مخصوص نشستیں معطل کردیں۔
ملک احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا ،اپوزیشن رکن رانا آفتاب نے کہاسپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستوں کے ایم پی ایز ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے ،فیصلے میں واضح لکھا ہے اراکین ایوان میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے،سپیکر نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈردرست قرار دیتے ہوئے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور حکومتی اتحاد کو ملنے والی اضافی مخصوص نشستیں معطل کردیں،ملک احمد خان نے حکم پر فوری عملدرآمد کاحکم بھی دےدیا۔
سنی اتحاد کونسل نے ڈیسک بجا کر سپیکر کی رولنگ کا خیر مقدم کیا،معطل ہونےوالوں میں 24 خواتین اور 3 اقلیتی اراکین شامل ہیں، عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے ن لیگ 23،پیپلز پارٹی2،ق لیگ،استحکام پاکستان پارٹی کاایک ایک ووٹ کم ہوگیا، ایوان میں ن لیگ کے حمایتی اراکین کی تعداد 203 رہ گئی۔
معطل ہونےوالوں میں طارق مسیح گل، وسیم انجم ، بسرو جی ،مقصوداں ، روبینہ نذیر، سلمہ زاہد، کنول نعمان، زیبا غفور، سعیدہ ثمرین تاج، شہر بانو، آمنہ پروین ،سیدہ سمیرا احمد ،عظمیٰ بٹ ،افشاں حسین، شگفتہ فیصل، نسرین ریاض، ساجدہ نوید ،فرزانہ عباس، ماریہ طلال، تاشین فواد، عابدہ بشیر، سعدیہ مظفر، فائزہ مومنہ، عامرہ خان، سمعیہ عطا، راحت افزا اور رخسانہ شفیق شامل ہیں۔
دریں اثنا پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی رکن امجد علی جاوید کی جانب سے بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں ،مزدوروں کے قتل کےخلاف قراردادکومتفقہ طورپر منظور کر لیا گیا ،قرارداد کے متن میں کہا گیا بلوچستان میں مزدوروں،مسافروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،وفاقی حکومت مقتولین کے ورثا کےلئے مالی امداد کا اعلان کرے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















