کوئٹہ:(بیورورپورٹ) سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے نگراں دور میںدرآمد گندم کی مکمل ذمہ داری لے لی۔
کوئٹہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا گندم کا معاملہ کبھی صوبوں یا کسی پر نہیں ڈالا،اپنے دور میں گندم درآمد کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، اٹھارہویں ترمیم کے بعد گندم خریداری کا ڈیٹا صوبے اکھٹا کرتے ہیں،گندم کی خریداری کے 2 طریقے ہیں، پہلا حکومت عالمی مارکیٹ سے خریداری کرے اور سبسیڈائز ریٹ پر لوگوں کو دے تاکہ مارکیٹ مستحکم رہے، دوسرا طریقہ پرائیوٹ سیکٹر کو گندم امپورٹ کی اجازت دینا ہے،بدقسمتی سے تیسرے اور اہم نقطے پر بحران کے باوجود کوئی بات نہیں کررہا اور وہ ہے اگر آر این ڈی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) تھوڑی تحقیق کرے اور سرمایہ لگایا جائے تو 4ملین ٹن سے زائد پیداوار کی جاسکتی ہے۔
سابق نگران وزیراعظم نے کہانگراں حکومت کے ڈیٹا پر پی ٹی آئی دور قانون کے تحت گندم درآمد کی گئی، پرائیوٹ سیکٹر کیلئے کوئی اضافی قانون بنایا گیا نہ ہی اجازت لی گئی،دعویٰ کیا جارہاہے گندم درآمد پر 85 ارب کا نفع ہوا، کیا کوئی کوکین منگوائی تھی جو 6ماہ میں اتنا زیادہ نفع مل گیا؟ ایک طرف داغ لگایا جارہا ہے تو دوسری طرف خالص قانونی چیز (ایس آر او) کو غیر قانونی شکل دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کچھ لوگوں کی خواہش ہے گندم درآمد کے معاملے پر کاکڑ صاحب اور مجھ سے انکوائری کی جائے۔
انوار الحق کاکڑ نے نگراں دور میں درآمد گندم کی مکمل ذمہ داری لے لی



















