حافظ آباد،اسلام آباد،لاہور:( بیورورپورٹ،اپنے رپورٹر سے)نوازشریف کے قریبی ساتھی وبزرگ سیاستدان افضل تارڑ حرکت قلب ہونے سے 95برس کی عمر میں انتقال کر گئے، مرحوم سابق وفاقی وزیر وممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سابق صدرجسٹس (ر) رفیق تارڑ کے سمدھی تھے۔
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف،قائد ن لیگ نوازشریف،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ودیگر نے افضل تارڑ کی وفات پر صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاافضل تارڑ کی وفات پارٹی کا بڑا نقصان ہے، افضل تارڑ نہایت زیرک سیاستدان، ہمیشہ دانائی کا مشورہ دینے والے وفادار بھائی تھے، خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
نوازشریف کے قریبی ساتھی افضل تارڑ انتقال کر گئے



















