لاہور:(اپنے نمائندے سے )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے، امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے، احتجاج کرنے والی پی ڈی ایم جماعتیں پچھلی حکومت گرانے پر قوم سے معافی مانگیں، واضح کریں حالیہ انتخابات پر اعتراض کس بات پر ہے؟ فارم 45ہی اصل بنیاد ہے، انتخابات میں لوگوں کو مسلط کیا گیا، کسی سے سیاسی و انتخابی اتحاد نہیں ہو گا، آئین کی بالادستی و جمہوری آزادی کےلئے رابطے اور تعاون کریں گے۔
منصورہ میں میٹ دی پریس گفتگوکرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاجماعت اسلامی قومی انتخابات میں دھاندلی کے مسئلے پر سپریم کورٹ جائے گی، کراچی کے نتائج میں فراڈ ،جعلسازی کو بنیاد بنا کر پورے پاکستان کا کیس لڑیں گے، چیف جسٹس معاملے کو معمولی نہ سمجھیں، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی جعلی حکومت کو نہیں مانتے، پنجاب میں ووٹ کو عزت دو کی بات کرنے والوں نے رسوائی کا راستہ اختیار کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاسب بند گلی میں پھنس چکے ،نظام نہیں چلے گا،جتنا جلدی ہوسکے بہتر کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ملک کا مزید نقصان ہوگا، ماضی کے الیکشنز میں بھی دھاندلی ہوئی لیکن حالیہ انتخابات میں تو تمام حدیں پار کردی گئیں، فارم 47والے خود ہٹ جائیں ورنہ جماعت اسلامی ہٹائے گی، سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















