اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے عمران خان کو مزید قید میں رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں،مئی کا مہینہ فیصلہ کن ہوگا،حق نہ ملا تو حکومت گراکراسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔
پی ٹی آئی کے 28ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہابانی پی ٹی آئی پاکستان اور اسلام کا نام پوری دنیا میں اٹھانے کی وجہ سے جیل میں ہیں،خوف کا بت توڑ دیا ،عمران خان کو مزید قید میں رکھنا کسی کے بس کی بات نہیں،اپنے بچوں کو کسی کا غلام بننے سے بچائیں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہاحق نہ دیا گیا تو حکومت کو گرائیں گے،غلط کرنے والوں کو بھی معلوم ہے وہ ٹھیک نہیں کررہے، اب بھی وقت ہے غلطی کرنےوالے اپنی اصلاح کریں اوراشتعال دلانے سے گریز کریں، جواب دینگے تو بھی ہمارا نقصان ہے نہ دیا تب بھی خمیازہ ہی بھگتنا ہوگا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا لہٰذا خواب دیکھنا چھوڑ دیں،نہیں چاہتے کچھ لوگوں کی وجہ سے اداروں کےخلاف نفرت پیدا ہو،9مئی پراچھے سے جواب دے سکتے ہیں مگر ملک کی خاطر چپ ہیں، ملک کا بچہ بچہ عمران خان کےلئے جان دینے کو تیار ہے،وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا8 فروری کے الیکشن میں آنکھوں میں مرچیں ڈالی گئیں،دنیا میں کسی مسلمان کےساتھ زیادتی ہوگی تو آواز اٹھائیں گے، فلسطین کے مظلوم لوگوں کیلئے آواز اٹھانے میں حکومت ناکام ہے۔
حق نہ ملا توحکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، وزیراعلیٰ کے پی



















