پولیس وردی پہننے پر مریم کیخلاف مقدمے کی درخواست دائر

لاہور:(کورٹ رپورٹر)پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف سیشن کورٹ لاہور میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست گزار میں موقف اپنایا گیامریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی ، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا،پولیس کو مریم نواز کےخلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی ، عدالت پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔