14دن میں کے پی اسمبلی اجلاس بلاکر ممبران سے حلف لیا جائے، ہائیکورٹ

پشاور:(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 14 دن کے اندر اسمبلی اجلاس طلب اور سپیکر سینٹ انتخابات سے قبل نو منتخب ممبران سے حلف لیں،پشاور ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا۔

24صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میںجسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے حکم دیاآرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب اورسینٹ انتخابات سے قبل نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے، سپیکر مخصوص نشست پر منتخب ممبران سے حلف لیں۔

عدالت نے کہا مخصوص نشستوں پر نو منتخب ممبران کو حلف روکنا سے آئین کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا، پی ٹی آئی امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی آزاد ممبران نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا،سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کےلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔

،تفصیلی فیصلے میں کہا گیاالیکشن کمیشن نے یکم مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کےلئے دائر درخواست خارج کردی اورمخصوص نشستوں پر منتخب ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن فیصلے کےخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی توپشاور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے 14 مارچ کو سنی اتحاد کونسل کی درخواست خارج کیا۔