پی ٹی آئی نے دھرنا انکوائری رپورٹ پھر پبلک کرنے کامطالبہ کردیا
اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے دھرنا انکوائری رپورٹ پھر پبلک کرنے کامطالبہ کردیا،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہابہاولنگر واقعہ ملک میں جنگل کے قانون کا ثبوت ہے،جیل ٹرائل میں پبلک اور میڈیا کا ہونا ضروری ہے، غیر قانونی ٹرائل کو بھی عدالت کے سامنے رکھیں گے، عدلیہ کی طرف سے بھی خاطر خواہ کوئی ریلیف نہیں ملا، پٹیشنز سپریم کورٹ میں موجود ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، جب مذاکرات ہوں گے تو کچھ چھپائیں گے نہیں، بتائیں گے ۔
دریں اثنا پی ٹی آئی نے فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پھر فوری طور پر منظرعام پر لانے کا مطالبہ کر دیا۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داریوں سے انحراف اور مس کنڈکٹ کے مرتکب افراد کےخلاف فوری کارروائی کی جائے،رپورٹ کے مصدقہ مندرجات سے آگاہی قوم کا بنیادی حق ہے۔



















