آصفہ بھٹو نے رکن قومی اسمبلی کاحلف اٹھا لیا،اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد،کراچی: (بیورورپورٹ)نو منتخب رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ایوان کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا،سپیکر قومی ایاز صادق نے حلف لیا۔

حلف کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ایوان میں شدید شور شرابا کیا،بلاول بھٹو زرداری نے شور سے بچنے کےلئے آصفہ بھٹو کو ہیڈ فون دیا، اپوزیشن اراکین اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو کے نعرے لگائے،آصفہ بھٹو کے حلف اٹھانے کے بعد پیپلزپارٹی کے اراکین نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے،بعد ازاں آصفہ بھٹو زر داری نے رول آف رجسٹر پر دستخط کئے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نے ضمنی انتخاب میں آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا،درخواست گزار کے وکیل نے کہا امیدوار مصطفی رند کو اغوا کر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے، آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔