لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کہا ہے آٹا مزید سستا ہوگا،عوامی ریلیف میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ن لیگ ، خدمت کا پرانا ساتھ ہے، ایٹمی دھماکے ہوں، سی پیک ہوں یا لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے اقدامات ہوں (ن) لیگ نے ہی کئے ، شہبازشریف کو آج بھی تمام صوبوں میں بہترین ایڈمنسٹریٹر مانا جاتا ہے،مریم نواز کو ڈیڑھ ماہ ہوئے وزارت اعلیٰ سنبھالے وہ پنجاب کی ترقی میں اپنے بڑوں کے نقش پا کو پیچھے چھوڑ جائیں گی،بھلائی کے کام پر بھی ایک جماعت کو تکلیف ہوتی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا 2004سے ائیر ایمبولینس کا چورن بک رہا تھا مگر مریم نواز ڈیڑھ ماہ میں منصوبہ لے آئیں،ریسکیو اہلکار ائیر ایمبولینس کی ٹریننگ لے رہے ہیں، چھوٹا جہاز کہیں بھی اتر جائےگا ،بڑا رن وے نہیں چاہیے،ائیر ایمبولینس کی تمام تر سہولت عام آدمی کےلئے مفت ہو گی ،کسی کا کوئی پیسہ نہیں خرچ ہوگا،3مختلف جگہوں پر ائیر ایمبولینس کو کھڑا کیا جائےگا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا روٹی اور نان سستا کردیا،فیصلے پر مکمل عملدرآمد ہوگا، امید ہے خیبر پختونخوا کے لوگ جلد صوبے کے حکمرانوں کا گریبان پکڑیں گے،مریم نواز صاحب حیثیت ہیں مگر 800روپے کا سوٹ پہنتی ہیں،صحت کارڈ کو اچھا کرکے عام آدمی کےلئے دوبارہ لائیں گے۔
آٹا مزید سستا ہوگا،عوامی ریلیف میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے: عظمیٰ بخاری



















