پشاور:(بیورورپورٹ) مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہا ہے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ایکٹ سیکشن 104 کی خلاف ورزی کی گئی،سینٹ میں خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کو پوری نشستیں ملنی چاہئیں۔
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہاسینٹ میں خیبر پختونخوا سے پوری سیٹیں ملنا حق ہے، گزشتہ کچھ عرصے سے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کےساتھ دشمنی کا سلسلہ شروع کیا ہواہے،غیر آئینی و غیر قانونی فیصلوں کی وجہ سے سینٹ الیکشن متنازع ہوا،الیکشن کمیشن کے پاس آئین کی غلط تشریح کا اختیار نہیں۔
سینٹ میں خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کو پوری نشستیں ملنی چاہئیں، بیرسٹر سیف



















