راولپنڈی: ( )بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز اڈیالہ جیل کی مسجد میں ادا کی۔
جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں قیدیوں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔
جیل افسران نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نماز عید ادا کی جبکہ جیل میں نماز ادائیگی کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔
عمران قریشی کی ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارکباد



















