تاریخ طے کرلی،رفح پرحملہ ضرور کریں گے:اسرائیلی وزیراعظم

غزہ،مقبوضہ بیت المقدس:(مشرق نیوز)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے تاریخ طے کرلی،رفح پرحملہ ضرور کریں گے،رفح پر حملے کا مقصد غزہ کے جنوب میں حماس کے آخری گڑھ کو بھی ختم کرنا ہے،مسلسل اپنے اہداف کے حصول کےلئے کام کر رہے ہیں تاکہ اپنے تمام یرغمالیوں کو رہا کرائیں اور حماس پر مکمل فتح حاصل کریں۔

واضح رہے رفح غزہ کے انتہائی جنوب میں مصری سرحد کےساتھ جڑا شہر ہے ،15 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزینوں نے 7اکتوبر سے جاری جنگ میں پناہ لے رکھی ہے۔

ادھر نیتن یاہو کے بیان پرامریکہ نے کہااب بھی رفح پر کسی بڑے حملے کے مخالف ہےں، ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا ایک طرف رفح میں شہری آبادی کےلئے بڑا خطرہ پیدا ہو جائے گا تو دوسری جانب خود اسرائیلی سلامتی کےلئے مسائل پیدا ہوں گے،دوسری جانب غزہ میںاسرائیلی بمباری سے مزید 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے،بمباری سے ملبے کا ڈھیر بنے گھروں کی شناخت مشکل ہوگئی ۔