نیو دہلی (مشرق نیوز) مودی کے دور حکومت میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن گیا، مودی سرکار اور آدتیہ برلا گروپ کی کرپشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگا۔ بھارت کی نامور کمپنیاں کرپشن کیسوں کو چھپانے کیلئے مودی سرکار کو رشوت دینے لگیں۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ سکرول کے مطابق آدتیہ برلا گروپ نے اپنے قرضے چھپانے کیلئے مودی سرکار کو 100 کروڑ روپے رشوت دی ،آدتیہ برلا گروپ کی فرموں نے انتخابی بانڈز میں بی جے پی کو 100 کروڑ روپے دیئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھمکیوں کے ڈر اور قرضوں کے دباو¿ سے آدتیہ برلا گروپ نے مودی کی پشت پناہی حاصل کی، جیسے جیسے سال گزرتا گیا آدتیہ برلا گروپ کے نقصانات بڑھتے گئے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری کردہ انتخابی بانڈ کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ فروری 2023 میں مودی حکومت نے 16 ہزار کروڑ روپے کے قرض کو ایکویٹی میں تبدیل کر دیا اور خود مودی سرکار اس کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر بن گئی۔ سکروپ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ آدتیہ برلا گروپ اپریل 2019 سے جنوری 2024 کے درمیان سیاسی جماعتوں کو 556 کروڑ روپے عطیہ کرنے والوں میں سے ایک تھی جس میں سے 285 کروڑ روپے صرف بی جے پی کو دئیے گئے۔
مودی کے دور میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن گیا، گٹھ جوڑ بے نقاب



















