ہائیکورٹ نے زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کردی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے زین قریشی کوبیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ایم این اے زین قریشی کی پاسپورٹ جاری اور نام سٹاپ لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا مسئلہ کیا ہے؟،علی بخاری نے کہامسئلہ بیرون ملک جانا ہے لیکن کہتے ہیں پاسپورٹ ایکسپائرڈ ہوگیا ،ڈی جی امیگریشن کو ہدایات دی جائیں نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے، پاسپورٹ ہو گا تو بیرون ملک جا سکیں گے۔

بعدازاں ہائیکورٹ نے ڈی جی امیگریشن کو ممبر قومی اسمبلی زین قریشی کوبیرون ملک جانے کیلئے پاسپورٹ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔