نیویارک:(خواجہ فاروق)عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی۔
پاکستان میکرو اکنامک آوٹ لک رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025میں پاکستان کی شرح نمو 2.3،مالی سال 2026 میں 2.7فیصد رہنے کا امکان ہے،رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو1.8فیصد رہے گی،2023-24کے دوران شعبہ زراعت کی ترقی 3فیصد تک رہ سکتی ہے۔
عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا بجٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 8فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے،شرح سود،مہنگائی میں کمی کا انحصار پائیدار مالی استحکام پر ہے، مختلف شعبوں کوسبسڈیز، گرانٹس، قرضے معیشت کو متاثر کر رہے ہیں،مالی خسارے میں18فیصدحصہ سرکاری اداروں کا شامل ہے، توانائی شعبے کےساتھ پنشن وسول سروس میں اصلاحات بھی ناگزیر ہیں،مالی استحکام کےلئے پرائمری خسارہ قابو میں رکھنا سب سے اہم ہوگا۔
عالمی بینک نے آئندہ سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی



















