دمشق:(مشرق نیوز)اسرائیل کادمشق میں فضائی حملہ،سینئر ایرانی فوجی کمانڈر رضا زاہدی جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایرانی سفارت خانے کے قریب کیا گیا،دمشق دھماکوں سے گونج اٹھا،حملے میں6 دیگر افراد بھی مارے گئے،ایرانی حکام نے کہااسرائیل نے سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملہ ایرانی سفیر کی رہائش گاہ وقونصلر سیکشن پر ہوا۔
اسرائیل کا دمشق میں حملہ، سینئر ایرانی فوجی کمانڈر جاں بحق



















