مینڈیٹ کی قدر،عمران خان کو رہا کریں،عارف علوی

لاہور:(خبر نگار)سابق صدر عارف علوی نے کہاہے ملک میں جمہوریت حادثاتی اعتبار سے آئی ،مینڈیٹ کی قدر،عمران خان کو رہا کریں۔

وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا میری درخواست ہے مینڈیٹ کی قدر ،انصاف کرکے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں،ظلم روکنے کی ذمہ داری سب پر ہے، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔

سابق صدر نے کہاوکلا سے گزارش ہے جدوجہد کریں،پاکستان کا آئین میرے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔