امریکہ کے بغیر اکیلے بھی حماس کو نشانہ بنا سکتے ہیں:اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابیب (مشرق نیوز ) اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے مستقل اتحادی امریکہ کو باور کرا دیا ہے اگر امریکہ کیلئے رفح پر حملے کےلئے پہلے 5 ماہ جیسی مدد اور حمایت جاری رکھنا ممکن نہ بھی رہا تو اسرائیل حملہ اکیلے ہی کامیاب بنانے کی کوشش کرے گا،عرب میڈیا کے مطابق یہ بات ایک بیان میں کہی گئی ہے جو نیتن یاہو کے دفتر نے جاری کیا ہے، بیان وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کےساتھ حال ہی میں ہونیوالی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل رفح پر ہر قیمت حملہ کرنے کےلئے واضح ہے،نیتن یاہو نے کہا ہے اب کی بار امریکی امداد اور حمایت نہ بھی ملی تو اسرائیل حملہ ضرور کرے گاکیونکہ اسرائیل سمجھتا ہے رفح پر حملے کے بغیر حماس کو شکست دینے کی کوئی صورت ہی ممکن نہیں ہے،جاری کردہ بیان میں نتین یاہو نے مزید کہا کہ انہوں نے انٹونی بلنکن کو یہ باور کرا دیا ہے اب ہم امریکہ کے بغیر اکیلے بھی حماس کو نشانہ بنا سکتے ہیں،ٹونی بلنکن کو بھی بتادیا تھا اسرائیل کے پاس حماس کو شکست دینے کےلئے رفح میں داخل ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔