لاہور :(خبر نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی گجرات کی نشست پی پی 32سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ، نشست چودھری سالک کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ،فیملی نے جیل میں ملاقات کرکے کاغذات پر دستخط کرا لیے۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہااڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی غیر آئینی ہے، پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عوام سے جو دھوکہ ہوا اس کے نتائج انہی ٹک ٹاک حکمرانوں کی صورت میں نکلنے تھے، عوام کی عزت نفس کو مزید مجروح کیا جا رہا ہے، لاڈلے رشتے دار حکمران رات کو فون پر اپنے اپنے ڈرامے فخر سے گنواتے ہیں،سابق وزیراعلیٰ نے کہافرعون جلد پکڑ میں آئینگے،فارم 45 ہی جعلی حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنیں گے۔
ضمنی الیکشن لڑنے کافیصلہ،فرعون جلد پکڑ میں آئینگے،پرویزالٰہی



















