الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں،قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کیلئے خصوصی کاغذ کا انتظام کرلیا گیا ،شیڈول جلد جاری ہوگا ،انتخابات میں الیکشن کمیشن کے افسر ہی ریٹرننگ افسر ( آر اوز ) ہوں گے۔