بھارت میں تارکین وطن کو شہریت دینے کیلئے متنازع قانون نافذ

نئی دہلی:(مشرق نیوز)انتخابات سے چند ہفتے قبل بھارتی حکومت نے شہریت کا متنازع قانون’ ’سٹیزن شپ امینڈمنٹ ایکٹ‘ ‘نافذ کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت 31 دسمبر 2014 سے قبل بنگلہ دیش، پاکستان اور افغانستان سے بھارت ہجرت کرنےوالے ہندوو¿ں، پارسیوں، سکھوں، بدھ مت اور جین مت کے پیروکاروں و مسیحیوں کو شہریت دے سکتی ہے،پڑوسی ممالک سے آنے والے اہل تارکین وطن کو صرف پورٹل پر آن لائن درخواست دینا ہوگی۔

حکومت کے مطابق وزارت داخلہ درخواست کی تصدیق کے بعد تارکین وطن کو شہریت دےگا، شہریت دینے کا اختیار مکمل طور پر مرکز کے پاس رہے گا،بے گھر اقلیتوں کو کسی قسم کے دستاویزات فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ادھر مسلمانوں کے حقوق کےلئے کام کرنےوالوں نے کہا قانون و مجوزہ نیشنل رجسٹر آف سیٹیزن (این آر سی) بھارت کے 20 کروڑ سے زائد مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک کا سبب بن سکتا ہے۔