اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یو آئی کی مخصوص نشست پر نامعلوم خاتون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،الیکشن کمیشن نے صدف احسان نامی خاتون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست کےلئے جاری کیا ،نمبر ایف 6 آف 2024 ہے۔
دوسری جانب سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے نوٹیفکیشن منسوخ کرکے تحقیقات کرنے کی درخواست کردی،فضل الرحمن کی درخواست میں کہا گیا صدف احسان پارٹی رکن ہیں اور نہ نام فہرست میں ہے، حنا کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی نوٹیفکیشن غلطی سے جاری ہوا یا ملی بھگت ہے؟ اجنبی خاتون کے نوٹیفکیشن کی تحقیقات کرائی جائیں۔
جے یو آئی کی مخصوص نشست پر نامعلوم خاتون کی کامیابی کا نوٹیفکیشن



















