جے یو آئی نے عید کے بعد بڑی تحریک کاپلان تیار کرلیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جے یوآئی نے عید کے بعد انتخابی نتائج کیخلاف بڑی احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

مرکزی قیادت نے ملک بھر کی ضلعی قیادت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کے شیڈول کیلئے تجاویز طلب کرلیں،ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کی جانب سے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے عید کے فوری بعد بڑے پیمانے پر چاروں صوبوں میں احتجاج کیا جائےگا۔