قومی اسمبلی کا ماحول خراب کرنے والوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کاماحول خراب کرنےوالے اراکین کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا گیا،اہم مشاورتی اجلاس میںسپیکر ایاز صادق نے ایوان کی کارروائی کا ویڈیو ریکارڈ طلب کرلیا۔

شرکا نے سپیکر و وزیراعظم کے الیکشن میں اپوزیشن اراکین کے غیرپارلیمانی رویئے پر افسوس کا اظہار کیا ، سپیکر نے بعض اراکین کی جانب سے دستاویزات پھاڑ کر نومنتخب وزیراعظم پر پھینکنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاسنی اتحاد کونسل کے رہنماﺅں نے صرف 10 منٹ پرامن احتجاج کا وعدہ کیا پھر انحراف کیا۔

اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے بعض اراکین کو وارننگ جاری کرنے پر بھی مشاورت کی گئی،فیصلہ کیا گیا پرامن احتجاج سب کا حق لیکن پرتشدد کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جائےگی،ایوان کا ماحول خراب کرنےوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی،سپیکر نے ایوان کاماحول سازگار بنانے کےلئے اپوزیشن رہنماﺅں سے بات چیت کا بھی فیصلہ کیا ۔