پی پی کا کابینہ میں شامل ہونااچھا شگون ہوگا: خواجہ آصف

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہا ہے پیپلز پارٹی کا کابینہ میں شامل ہونا حکومت کےلئے اچھا شگون ہوگااگر 3بڑی جماعتیں کابینہ کا حصہ بنیں تو ذمے داریاں تقسیم ہو جائیں گی، کابینہ کا سائز بڑا نہیں ہونا چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا وفاق میں تعلیم اور صحت جیسی وزارتیں صوبوں کو منتقل ہونی چاہئیں، 10سے 12وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنے کی بلاول کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں، ضلعی حکومتیں مضبوط کرنے سے اسمبلی ممبران کا بوجھ کم ہوگا، کراچی کی ضلعی حکومت مضبوط کرنے کیلئے آئینی ترمیم ہونی چاہیے۔

لیگی رہنما نے کہا شہباز شریف نے قابل عمل معاشی ایجنڈا دیا ،ایک کروڑ نوکریوں، 50لاکھ گھر، کٹے مرغیوں والا ایجنڈا نہیں دیا،سائیکل پر آنے کا دعویٰ بھی نہیں کیا۔