58 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے دن پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)58 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے دن پولنگ کے عمل کو شفاف قرار ددیتے ہوئے کہاہے پولنگ غیر جانبدار انہ و منصفانہ طریقے سے ہوئی، اپسوس پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی سروے جاری کردیا۔

سروے میں 54 فیصد پاکستانیوں نے الیکشن میں مجموعی طور پر بھی کسی قسم کی دھاندلی کو مسترد کردیا،24فیصد نے پولنگ کو غیر شفاف،39 فیصد نے دھاندلی ہونے کا الزام عائد کیا،دھاندلی و شفافیت پر سب سے زیادہ اعتراض خیبرپختونخوا سے سروے میں شامل 73فیصد افراد نے کیا۔

سب سے کم سندھ سے 28فیصد افراد نے انتخابات میں دھاندلی ہونے کا کہا،موبائل سروس بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر عوامی رائے تقسیم نظر آئی، 33 فیصد نے فیصلے کو اچھا تو 29 فیصد نے غلط قرار دیا۔