اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے آئی ایم ایف کو خط لکھنا بہت ہی گری حرکت ہے،پی ٹی آئی کو سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
نجی ٹی وی کے پروگرا م میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم انوا ر الحق کاکڑ نے عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے عمل کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہابہت ہی گری حرکت کی گئی ، انتخابی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ فورم موجود ہیں، خط کا کوئی اثر نہیں ہوگا، پی ٹی آئی کوسیاسی قیمت چکانا پڑے گی۔
خط بہت ہی گری حرکت ، پی ٹی آئی کوسیاسی قیمت چکانا پڑے گی،وزیراعظم



















