اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع ومرکزی رہنما ن لیگ خواجہ آصف نے کہاہے باجوہ ،فیض بیٹھ کر قانون سازی کراتے تھے، صدر مملکت نے 2بار آئین سے انحراف کیا،آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہیے۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے انکشاف کیاآئی ایس آئی کے میس میں جاتے اور باجوہ ،فیض بیٹھ کر قانون سازی کراتے تھے، مجلس عاملہ اور ایف اے ٹی پرقانون سازیاں فوج ،آئی ایس ایس کی مداخلت کے باعث ہوئیں، ماحول میں اور کیا ہو سکتا تھا ،پیدا ہونے والا بگاڑبھگت رہے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہاسیاسی استحکام کیلئے صرف سیاستدان نہیں باقی پلئیرز بھی ہیں، سارے عناصر کو استحکام کیلئے اکٹھے ہو کر بیٹھنا چاہیے،2بار آئین سے انحراف پر صدر علوی پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلنا چاہے۔
خواجہ آصف نے کہا9 مئی کو ریاست کو چیلنج کیا گیا، ملوث لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے،نیب و دیگر اداروں کے ذریعے میاں صاحب ،کارکنوں کےساتھ بہت کچھ ہوا۔
علوی پر مقدمہ چلنا چاہیے،باجوہ ،فیض قانون سازی کراتے تھے:خواجہ آصف



















