واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ نے غزہ میں امدادی کارکنوں کے تحفظ کیلئے 53 ملین ڈالر کی رقم کا اعلان کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اعلان امریکی امداد کی سربراہ نے جنگ زدہ غزہ میں امدادی اشیا کی محفوظ تقسیم کیلئے کیا ۔امریکہ کا بین الاقوامی سطح پر امدادی کاموں سے متعلق ادارے یو ایس ایڈ یہ امداد عالمی پروگرام برائے خوراک اور دوسرے غیر حکومتی اداروں کے توسط سے بروئے کار لائیگا۔اردن سے ویڈیو لنک پر اعلان کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے کہاکہ یہ ان لوگوں کیلئے امداد ہے جو اس وقت ضرورتمندوں تک پہنچ رہے ہیں۔یہ امداد ان امدادی کارکنوں کو جائے گی جو اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں تک خوراک پہنچا رہے ہیں اسلئے اس امریکی امداد سے ان کے تحفظ کا بندو بست کیا جائے گا۔یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر نے کہاکہ وہ امدادی کارکن اپنا کام کرنا آنا چاہیے، کہ کس طرح کس طرح گولیوں سے بچتے ہوئے اور مرنے سے بچ کر اپنا کام کرنا ہے۔ تاہم سمانتھا پاور نے اس موقع پر یہ ذکر نہیں کیا کہ غزہ پر اس امداد کے استعمال کے وقت کنٹرول کس کا ہوگا حماس کا اسرائیل کا۔
امریکہ کی طرف سے غزہ کیلئے 50 ملین ڈالر کی رقم کا اعلان



















