پیپلز پارٹی کا وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو ووٹ دینے کااعلان

لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز کو ووٹ دینے کااعلان کردیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہاوزیر اعلیٰ کے منصب پر خاتون امیدوار نامزد کرنے پر خوشی ہوئی،پارٹی کے تمام اراکین وزیر اعلیٰ پنجاب کےلئے مریم نواز کو ووٹ دیں گے،عام انتخابات کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ووٹ لیے، حکومت میں شامل ہونے کافیصلہ قیادت کرے گی۔