قومی اسمبلی کا اجلاس 28فروری کو بلانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو بلانے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق آئین کے تحت قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری تک بلانا لازمی ہے،افتتاحی اجلاس میں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، ایوان کے پہلے اجلاس میں سپیکر ،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔