اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کاایک اور یوٹرن،وفاق،پنجاب میں پھر حکومت بنانے کادعویٰ کردیا۔
نامزد امیدوار وزیراعظم عمرایوب ،بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہابانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرکے اعتماد کیا،عہدہ کپتان کی امانت ہوگا، پی ٹی آئی کو تاریخی مینڈیٹ ، 3کروڑ ووٹ اور180 سیٹیں ملیں،نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں،نمبرز پورے ہیں،مرکز ،پنجاب میں حکومت بنائےں گے، ہاوس کے اندر اکثریت کیسے ثابت کرنی ہے سب جانتے ہیں،پہلا ہدف جیلوں میں قید کارکنوں،رہنماﺅں کی رہائی ہے،بانی پی ٹی آئی،بشریٰ کو بازیاب کرائیں گے۔
عمر ایوب نے کہاپی ٹی آئی کےساتھ مدر آف آل رگننگ ،الیکشن سے آوٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ،پنجاب،بلوچستان میں اکثریت کو کم کیا گیا، کراچی میں نشستیں چھینی گئیں،سابق کمشنر راولپنڈی نے کہا 50 سے 60 ہزار ٹھپے لگائے گئے، جیتے امیدواروں کو ہرایا گیا، فارم 45 صرف پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو نہیں ملا،مطالبہ کرتے ہیں لیاقت چٹھہ کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ نہیں کرتے لیکن جن جن کا نام سابق کمشنر راولپنڈی نے لیا وہ خود انکوائری سے الگ ہو جائیں،صرف شفاف انکوائری چاہتے ہیں،چیف جسٹس ،چیف الیکشن کمشنرخود کو تحقیقات سے الگ رکھیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا دھاندلی کی بینفشری جماعتیں آپس میں گتھم گتھا ہیں، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے، فضل الرحمن نے اعتراف کیا عدم اعتماد انجینئرڈ تھی،، لیاقت چٹھہ کا بیان موقف کی تائید ہے،بحران کا واحد حل فارم 45 کے مطابق فارم 47 جاری کرنا ہے، پی ٹی آئی نے جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچایا،عوام 8 فروری کو بڑی تعداد میں نکل کر ووٹ دیا۔
پنجاب میں میرٹ ،عوام کی حکمرانی ،اقتدار سے زیادہ عارضی کچھ بھی نہیں ،مریم نو از
مکہ دفاعی اتحاد کی اسلام آباد میں بڑی بیٹھک،یمن، سعودیہ کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
محبت کی اصل کہانی کا آغاز 30 سال کے بعد ہوتا ہے، پنکج ترپاٹھی
حماس سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے
مکہ معاہدہ امن و استحکام کی ضمانت ہے، پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
امریکی فضائیہ کے کلاوڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا
ایس ایم ایز کوقرض فراہمی کاطریقہ کار مزید آسان بنایا جائے،وزیراعظم
فضل الرحمن کے بعد ن لیگ ،پی پی سمیت سب کی باری آئےگی،علی امین گنڈا پور
چین پاکستانی مصنوعات کو ڈیوٹی فر ی رسائی دے،احسن اقبال
فضل الرحمن کو پاکستان ،طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عطا تارڑ



















