ایچ آر سی پی نے 8 فروری کے انتخابات کی ساکھ، شفافیت پر سوال اٹھا دیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایچ آر سی پی نے بھی انتخابات کی ساکھ، شفافیت پر سوال اٹھا دیا۔

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے اپنی رپورٹ میں کہاانتخابی نتائج کے اعلان میں طویل تاخیر خاص طور پر باعث تشویش ہے لیکن مجموعی طور پر پولنگ کا عمل شفاف و پرامن رہا، پولنگ کے بعد کا عمل واضح طور پر غیر اطمینان بخش تھا،بہت سے واقعات میں الزامات سامنے آئے ریٹرننگ افسر کا اعلان پریزائیڈنگ افسر کی گنتی سے مطابقت نہیں رکھتا ۔