انتخابات جمہوریت کے فروغ کی طرف قدم،انتشار برداشت نہیں،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہاہے انتخابات میں نمایاں ٹرن آﺅٹ کوعالمی سطح پرتسلیم کیاگیا،پرامن احتجاج حق ہے،انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، انتخابی بے ضابطگیوں پر سیاسی جماعتیں دستیاب چینلز کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کریں۔

جاری اعلامیے میں انوار الحق کاکڑ نے کہا عام انتخابات جمہوریت کے فروغ کی طرف قدم ہے،انتخابات کے بعد ضروری تمام سٹیک ہولڈرز کو احساس ہو جیت ،ہار جمہوری عمل ہے، پاکستان کی قانون سازی، عدالتی موجود ہیں، سب کو غیر جانبدارانہ انصاف فراہم کرنے کےلئے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہاپرامن احتجاج اور اجتماع بنیادی حقوق ہیں لیکن کسی بھی قسم کی تحریک، تشدد کےلئے اکسانے کو معاف نہیں کیا جائےگا، قانون بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنا راستہ اختیار کرے گا،نازک وقت میں انتشار کو برداشت نہیں کیا جائے گا،انتشار صرف دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کےلئے کام کرتا ہے،نگراں حکومت صبر و تحمل کی درخواست کرتی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہاسیاسی جماعتیں وفاقی و صوبائی دونوں سطحوں پر جمہوری روایات اور اصولوں کے مطابق حکومتیں بنانے کےلئے مشاورت میں مصروف ہیں، امید کرتے ہیں عمل باہمی افہام و تفہیم اور احترام کےساتھ جلد از جلد اختتام پذیر ہوگا۔