اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے،حنیف عباسی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)نومنتخب رکن قومی اسمبلی ورہنما ن لیگ حنیف عباسی نے کہاہے اپنے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کمشنر راولپنڈی کا ضمیر 10 دن بعد کیوں جاگا؟ کمشنر کے پاس انتخابات میں کوئی عہدہ یا پوزیشن نہیں تھی،ملک کو سیاسی عدم استحکام میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

لیگی رہنما نے کہاسارے فارم 45، 47، 48، 49 موجود ہیں، کسی صورت ن لیگ کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں مارنے دیں گے،کسی کے پیچھے لگنے کی بجائے آئین و قانون پر عمل کرنا ہے۔