فراڈکیس ،ٹرمپ کو35کروڑ جرمانہ،کاروبار کرنے پر پابندی

واشنگٹن :(خواجہ فاروق)سول فراڈ کیس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنا دی گئی،غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے کیس کی سماعت نیویارک کی مقامی عدالت میں ہوئی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ پر 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا اور 3 سال تک نیویارک میں کاروبار کرنے سے بھی روکدیا ، سابق امریکی صدر کے وکیل نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف پورن سٹار کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ 25 مارچ سے شروع ہو گا، فوجداری مقدمے کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے، جج نے سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔